بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وائی فائی پاس ورڈ پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے وائی فائی کے معاملے پر  باپ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں 3 نومبر کو وائی فائی کے معاملے پر ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی کے بعد جامعہ کراچی کے طالب علم حارث اور اُن کے والد کو قتل کردیا تھا۔

اہل خانہ نے قاسم نامی شخص پر قتل کا الزام عائد کیا تھا جسے پولیس نے 15 روز بعد حراست میں لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزم عمر فاروق کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا جبکہ قاسم کو آج بروز پیر حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: خون سفید، وائی فائی پاس ورڈ کے چکر میں باپ بیٹا قتل

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم قاسم سے تفتیش جاری ہے اور جس میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قائد آباد کے رہائشی قاسم نامی شخص نے مقتول فاروق اور اُن کے چھوٹے صاحبزادے عنان کو وائی فائی پاس ورڈ چوری کرنے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول فاروق نے قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد سے ملزم فرار تھا۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا ہے کہ مقتول باپ اور بیٹے حارث کو قتل کرنے میں قاسم کا ہی ہاتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں