راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک شخص کو مشکوک حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ہوائی اڈے کی پارکنگ ایریا سے حراست میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے زیر حراست شخص کو مزید تفتیش کےلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار پارکنگ چیک پوسٹ پر کار نمبر ایل ای سی 8364 سے 21 کلو سے زائد ہیروئن بھی برآمد کی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 1 کلو آئس ہیروئن برآمد
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔