پیر, جون 24, 2024
اشتہار

کراچی پولیس کی غفلت ، دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم عدالت سےواپسی پرفرار

اشتہار

حیرت انگیز

دعا منگی کیسکراچی : دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم ذوہیب قریشی عدالت سےواپسی پرفرارہوگیا، پولیس اہلکار ملزم کو شاپنگ کرانے لے گئے تھے، وہاں سے وہ فرارہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ہائی پروفائل کیس کے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی، دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم ذوہیب قریشی عدالت سےواپسی پرفرارہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورٹ پولیس جیل سے ذوہیب قریشی کو پیشی پر لے کر گئی تھی، ملزم ذوہیب قریشی عدالت سے واپسی پر جیل نہیں پہنچا، جیل واپسی پر جب قیدیوں کی گنتی کی گئی تو معاملہ کھلا۔

- Advertisement -

پولیس اہلکار ملزم کو شاپنگ کرانے لے گئے تھے، وہاں سے وہ فرارہوا، واقعے کے بعد دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیااور فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

دعامنگی کو تیس نومبر دو ہزار انیس کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا اور دعا منگی کی رہائی تاوان کی ادائی کے بعد عمل میں آئی تھی۔

ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے اٹھارہ مارچ کو گرفتار کیا جبکہ ان ہی ملزمان نے ڈیفنس سے تاوان کیلئے لڑکی بسمہ سلیم کو بھی اغوا کیا تھا، دونوں مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں