اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ننھی مروہ قتل کیس : مرکزی ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ننھی مروہ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم نواز کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی میں قتل ہونے والی پانچ سالہ مروہ کے قتل اور زیادتی میں ملوث ملزم نواز کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے ننھی مروہ کیس کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کردی ہے۔

گذشتہ رات مرکزی ملزم نواز کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کےگھر کا پردہ بھی کچرا کنڈی سےملا ہے اور ملزم بچی کےگھرکےقریب ہی رہائش پذیرہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ننھی مروہ قتل کیس مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، سنگین جرم ہےدہشتگردی کی دفعہ شامل ہونی چاہیے۔

پولیس کے مطابق نوازسمیت 20افراد کو حراست میں لےکرڈی این اے نمونےلیےگئے، سیمپل حاصل کرنے کےبعد اکثریت کورہا کردیا گیا ، ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد اصل مجرم سامنے آئےگا۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں