چندی گڑھ: بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر پاک بھارت بارڈر کے قریب ایک گاؤں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران پولیس اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 ملزمان مارے گئے، جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے گئے ملزمان میں سدھو موسےوالا کے قتل میں ملوث 2 شوٹرز جگروپ سنگھ اور من پریت سنگھ بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق شوٹرز جگروپ سنگھ اور من پریت سنگھ اتاری بارڈر کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی۔
یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسےوالا کو ان کے آبائی علاقہ بھارتی پنجاب کے ضلع مانسہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر لورنس بشنوئی نے قبول کی تھی۔