تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق ملزم نجی بینک میں جعلی اکاونٹس کھلوانے میں ملوث تھا، ملزم نے نجی بینک اسٹاف کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کے نام پر جعلی بینک اکاونٹ کھلوایا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی چیک بک حاصل کر کے مختلف رقوم کے چیک جاری کئے جو کہ بعد میں باونس ہو گئے تھے، ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے معزز عدالت نے آرڈر جاری کئے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد فیاض کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم گزشتہ 2 سال سے روپوش تھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -