پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور کے علاقے چوک یادگار میں کارروائی کرتے ہوئے ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم  سے 60 ہزار 300 ڈالر اور 12 لاکھ روپے برآمد ہوئے، ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل فون کو فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا، ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں