تازہ ترین

جماعت اسلامی کونسلر حبیب اللہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی : جماعت اسلامی کونسلرحبیب اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، فائرنگ کا واقعہ بجلی کے کنڈوں کے تنازع پر پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کونسلر حبیب اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس ویسٹ مہزور علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم امتیاز جونی کی نشاندہی پر پولیس نے نامعلوم مقام پرچھاپہ مارا، اس دوران ملزم امتیاز جونی کے ایک اور قریبی ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

مہزور علی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 7سے8ملزمان ملوث تھے اور فائرنگ کا واقعہ بجلی کے کنڈوں کے تنازع پر پیش آیا تھا۔

ملزم گرفتار نہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نےسابق ایس ایچ او کومعطل کیا تھا تاہم گرفتار ملزمان سےمزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کراچی کے سرجانی ٹاون میں بجلی کے کنڈے پرتنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا اور بیچ بچاؤ کے لیے پہنچنے والے پہنچنے والے جماعت اسلامی کے کونسلر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -