کراچی : داعش سے تعلق رکھنے والے ملزم خلیل الرحمان نے عدالت میں داعش سے تعلق کا اعتراف کرلیا، ملزم کا کہنا تھا کہ داعش ارکان سوشل میڈیا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزم کوسٹی کو رٹ میں پیش کیا، ملزم خلیل الرحمان نے داعش سے تعلق کا اعتراف کیا۔
ملزم خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ سکھر سے کراچی پہنچا، پہلے طالبان کے لیے کام کرتا تھا، نہیں جانتا اور کون داعش کے لیے کام کررہا ہے، سوشل میڈیا کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
ایف آئی نے بتایا کہ ملزم ٹرین سے کراچی پہنچا،خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا، ملزم سے داعش کے جھنڈے، لٹریچر اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزم افضل خان کے نام سے سوشل میڈیا پر داعش کو فروغ دے رہا تھا، ملزم کی نشاندہی پر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزم کو سات روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔