تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

لاہور میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیو سے متاثر بچے کے والدین کا موقف ہے کہ بچے کا 9 جولائی کو انتقال ہوچکا ہے، بچے کو پولیو ویکسین دینے کا کارڈ بھی سامنے آگیا۔

ڈی ٹی ایچ او ڈاکٹر نادیہ کا کہنا ہے کہ بچے اور تمام بہن بھائیوں کی مکمل ویکسین کرائی گئی تھی، کہا جائے بچے کو ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے پولیو ہوا تو یہ تاثر غلط ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو پولیو نہیں گردن توڑ بخار، گیان بارے سینڈروم تھا جس کے سبب وہ انتقال کرگیا۔

بچے کا والد کا کہنا ہے کہ بچے کو ویکسین ٹائم سے لگوائی گئی تھی تو پولیو کیسے ہوگیا، پولیو کرونا نہیں تھا موت کے 5 دن بعد بتایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

والد کا کہنا تھا کہ بچے کا چلڈرن اسپتال میں علاج ٹھیک طریقے سے نہیں کیا گیا، پولیو کے نمونے 16 جون کو بھجوائے جاچکے تھے، ایک ماہ بعد بتایا جارہا ہے میرے بچے کو پولیو ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں مبینہ پولیو کیس سامنے آیا تھا، انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں وائرس سے متاثر ہوئے، بچہ جون میں فالج کا شکار ہوا جس کے بعد نیشنل لیبارٹری نے وائرس کی تصدیق کی۔

پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم تعطل کا شکار ہے، پولیو سے متاثرہ اضلاع میں مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -