بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والا ملزم سیریل کلر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے قتل کرنے والا ملزم سیریل کلر بن گیا جس کی نقل وحرکت سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ چند روز میں چار باوردی پولیس اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور انہیں قتل کرنے والا ملزم ایک سیریل کلر بن چکا ہے۔

پولیس اہلکاروں کو اپنا شکار بنانے والے ملزم کو اندرون شہر کانسٹیبل کو قتل کرنے سے قبل اسے سیف سٹی کیمرے کے ذریعے گلبرگ کے علاقے میں دیکھا گیا۔

گزشتہ شب فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس اہلکار غلام رسول پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا جہاں شوٹر نے فائرنگ کی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے  کہ شوٹر فائرنگ کرنے کے بعد بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں ایک سب انسپکٹر اور تین اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو چکے ہیں۔

لاہور میں چند روز میں 4 پولیس اہلکار شہید

پولیس نے شواہد کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں