تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نشے میں دھت ڈرائیور اسٹریٹ سائن بھی ساتھ لے گیا

واشنگٹن : امریکی پولیس نے اسٹریٹ سائن کو گاڑی سے نشانہ بنانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سڑک کنارے نصب اسٹریٹ سائن کو گاڑی کی ٹکڑ سے نقصان پہنچانے کا انوکھا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں پیش آیا۔

کار ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کو اسٹریٹ سائن سے ٹکٹرایا جس کے باعث اسٹریٹ سائن ٹوٹ کر گاڑی پر آگرا، اس کے باوجود کار سوار گاڑی چلاتا تھا جسے کچھ فاصلے پر جاکر پولیس نے روکا۔

پولیس نے ڈرائیور کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں گرفتار کرلیا کیونکہ ڈرائیور نے اسٹریٹ سائن کو ہٹانے کی بھی زحمت نہیں کی تھی۔

پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مذکورہ کار اور گرفتار ڈرائیور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈرائیور اسٹریٹ سائن گرنے کے باوجود گاڑی چلاتا رہا’۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوٹا ہوا سائن گاڑی کی چھت پر رکھا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے تاہم پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -