منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

اسرائیلی سسٹم ہیک کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر سائبر اٹیک کر کے سسٹم کو ہیک کر لیا گیا۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ میں بندرگاہ کے کارکنوں کو پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ بندرگاہ کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر لیا گیا ہے اور اسے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔

پورٹ حکام نے اندازہ لگایا کہ کارکنوں کے فون ایک بیرونی ڈیٹا بیس میں موجود تھے جسے چند سال قبل ہیک کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

"ہم جانتے ہیں کہ آپ بندرگاہ پر کام کرتے ہیں۔ یہ ہمارے اہداف میں سے ایک ہو گا” یہ وہ پیغام تھا جو کارکنوں کو بھیجا گیا۔

حیفہ حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ کے کئی حملوں کا نشانہ رہا ہے جس میں کچھ راکٹ فضائی دفاع سے بچ کر اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں