تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

قتل کا شبہ، سنجیدہ پروین کی قبر کھود دی گئی

نئی دہلی : سسرالیوں پر بیٹی کو جلاکر مارنے کا الزام عائد کرنے والی ماں کی درخواست پر مقتولہ کی قبرکشائی کے بعد لاش پورسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماں کی درخواست پر بیٹی کے پورسٹ مارٹم کےلیے قبرکشائی کا واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع موہنیاں میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو سسرالیوں نے خاموشی سے دفنا دیا۔

اسپتال میں زیر علاج بیٹی کو قبرستان منتقل کرنے پر مقتولہ کی والدہ نے سسرالیوں پر جلاکر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے بیٹی کی قبرکشائی کےلیے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

ماں کی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے مقتولہ سنجیدہ پروین کی قبرکشائی کرکے مجسٹریٹ کی نگرانی میں لاش کو باہر نکالا اور پورسٹ مارٹم کےلیے صدر اسپتال منتقل کردیا۔

ماں نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ 5 برس قبل اپنی بیٹی سنجیدہ پروین کی شادی موہنیاں کے شعیب اختر ولد کوثر علی کے ساتھ اسلامی روایت کے مطابق بڑی ہی دھوم دھام کے ساتھ کروائی تھی۔

اب پانچ برس بعد کسی بات پر تنازع ہوا تو لڑکے کے گھر والوں نے ان کی بیٹی کو جلا کر مار ڈالا اور کافی پوشیدہ طریقہ سے قبرستان میں لے جاکر دفن کر دیا گیا اور اسکی اطلاع اہل خانہ تک کے لوگوں کو نہیں دی گئی۔

Comments

- Advertisement -