خلاؤں یا سمندروں میں ہونے والے پراسرار واقعات یا ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی جنہیں دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ شاید جیسے یہ کوئی خلائی مخلوق ہیں یا کوئی جنات کا گروہ گزر رہا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو ایک پائلٹ نے اڑتے ہوئے جہاز سے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روشنی کی لائنیں ایک ترتیب سے گزر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایلیئنز ہیں۔
سطح سمندر سے تقریباً 39ہزار فٹ کی بلندی سے بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ روشنیاں ( اڑن طشتریاں)جو کبھی9 تو کبھی12 دکھائی دیتی ہیں اور آہستہ آہستہ بادلوں میں جاکر غائب ہوجاتی ہیں۔
A pilot claims he saw a fleet of #UFOs over the Pacific Ocean. The video was shot at around 39,000 feet. 🛸👽
The suspected #alien aircraft took the form of ‘weird’ rotating lights moving across the sky. 😳
What are your thoughts on the footage? 👀🤔 pic.twitter.com/N0I2WS2kYq
— Chillz TV (@ChillzTV) December 7, 2021
مغربی بحرالکاہل کی فضاؤں کی یہ ویڈیو بنانے والے پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اس سے پہلے کبھی کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا میں نہیں جانتا کہ یہ کیا چیز ہے؟ کچھ عجیب سا لگ رہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر اپنے مختلف خیالات کا اظہار کررہے ہیں، بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ کئی سال میں دیکھا جانے والا بہترین منظر تھا۔
بہت سے صارفین چلتی ہوئی ان روشنیوں سے حیران رہ گئے،انہوں نے بات کی جانب اشارہ کیا کہ شاید یہ اینٹی میزائل شعلے تھے جنہیں کسی جنگی طیارے سے مارا گیا تھا لیکن وہ اس ترتیب میں کیسے آگے بڑھ رہے تھے؟