پیر, جون 15, 2026
اشتہار

لاٹری کے زریعے آئی فون انعام میں دینے والے نوسرباز پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے لاٹری کے زریعے آئی فون انعام میں دینے والے نوسربازوں کو پکڑلیا، ملزمان واٹس اپ،فیس بک کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاٹری کے زریعے آئی فون انعام میں دینے والے نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ زم زم موبائل کے نام سے سادہ لوح لوگوں سے فراڈ کرتے تھے، 6 نوسر باز ملزمان کو گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد اے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان واٹس اپ اور فیس بک کے زریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے تاہم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں