جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے ملزمان کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کورونا ویکسینیشن کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملزمان کی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق نواز شریف کی کوروناویکسینیشن کرانے کی بوگس انٹری کیس کی سماعت ہوئی ، سینئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ راجہ محمد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزم عادل رفیق اور ابو الحسن کی درخواست ضمانت منظورکرلی ، ملزمان کی ضمانت 50،50ہزار روپے مچلکےکےعوض منظور کی گئی۔

یاد رہے ستمبر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا تھا ، جس کے بعد نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا تھا ، جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں گجر پورہ پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کے اندارج کے معاملے پر 2 ملزمان عادل اورابو الحسن کوگرفتارکرلیا تھا ، دونوں نامزدملزمان کوٹ خواجہ سعیداسپتال کےملازم ہیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں