جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث جان محمد اور عزیر حیدر  کو حیدرآباد اور دادو سے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزمان نے قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے کے لئے جعلی اکاونٹس بنا رکھے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرین کی تصاویر ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے ان کی گرفتاری کے لئے تمام تر تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ متعلقہ حکام سے ملزمان کی تفصیلات حاصل کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں