تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

مشکوک لائسنس کا معاملہ؛ پاکستانی پائلٹس کیلیے خوشخبری

کراچی: ملائیشین ائیرلائن سے وابستہ پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر ہے کہ سول ایو ایشن نے پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے دنیا بھر کی ایئرلائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس اور انجینئرز کے لائسنس کے تصدیقی عمل کو تیز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ملائیشین ایئرلائن میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لیے خوشخبری ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 17 میں سے 16 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کر دی ہے۔

ملائیشیا کی جانب سے پہلے 14 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے فہرست دی گئی تھی تاہم بعدازاں ملائشین ایوی ایشن کی جانب سے مزید تین پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے درخواست کی گئی۔

سول ایوی ایشن نے 16 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے ملائیشیا کوآگاہ کر دیا ہے، پائلٹس لائسنس معاملے پر سی اے اے حکام نے ملائیشین ایوی ایشن کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا ہے۔

ملائیشین ایوی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون پر پاکستانی سول ایوی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصدیقی عمل کو بروقت مکمل کرنے اظہار مسرت کیا ہے۔

واضح رہے کہ پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر امریکا، یورپی یونین، برطانیہ، ملائیشیا، افریقی ائیرلائنز کے بعد بحرین حکومت نے بھی پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے وضاحت طلب کی ہے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں