منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس: آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کر دیا۔

سمن میں آصف زرداری کو 29ستمبرکوصبح ساڑھے8بجےاحتساب عدالت نمبر3میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فردجرم کاجواب دینےکیلئےآپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔

آصف علی زرداری کو سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا جبکہ رجسٹراراحتساب عدالت کیجانب سےجاری سمن نیب تفتیشی نےارسال کیا۔

خیال رہے آصف زرداری پر8 ارب سےزائدکی مبینہ مبنی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ سابق صدر کےمبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

آصف زرداری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں مستقل ضمانت پر ہیں۔ نیب کا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کراچی میں کرپشن سے اپنا گھر بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں