بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام لانچ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی بار ’ستھرا پنجاب‘ کے نام سے پروگرام لانچ کر دیا جس کا ہدف تین ماہ میں زیرو ویسٹ مقرر کیا گیا۔

مریم نواز نے ایکسپو سینٹر میں صفائی کیلیے جدید لوڈرز، ٹرک اور دیگر آلات کا معائنہ کیا اور اسپرے مشین، روڈ واشراور ای بائیک بھی دیکھیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اسٹاف سے بات چیت کی اور سینٹری ورکرز کو سراہا۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے خطاب میں ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی تفصیلات بیان کیں۔

ذیشان رفیق نے بتایا کہ 60 ہزار ٹن ویسٹ روزانہ پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف بیس ہزار اٹھایا جاتا تھا، لاہور میں اب کہیں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کے بعد چند گھنٹے میں کلیر کرنا ہوگا ورنہ متعلقہ کمپنی کو جرمانہ ہوگا۔

پروگرام لانچنگ تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں