ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دریائے ستلج میں سیلابی ریلے، متعدد دیہات زیر آب آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیلابی ریلے سے متعدد بند ٹوٹ گئے، جس کے باعث کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی ریلے کے باعث علاقہ مکین اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، بابا فرید پل، موضع ببلانہ، فیروزپور چشتیاں، پیرغنی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

شاہو بلوچ، باقرکی،ماڑی انب، کوٹ بخشا، بھینی نور جہانیاں اور دیگر علاقے بھی سیلاب کی زد میں ہیں، جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آنے سے کسان شدید پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جب گنجو شاہ کے قریب 3 بچیاں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں ڈوب گئیں تھیں۔

دریائے ستلج میں آیا ہوا سیلابی ریلا بہاولنگر کے علاقے گنجو شاہ کے قریب تین بچیوں کو بہا کر لے گیا تھا، ریسکیو حکام کے مطابق 2 بچیوں کو بچا لیا گیا تھا، جب کہ 11 سالہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بچیاں دریا کے کنارے کھیل رہی تھیں، اس دوران دریا کے پانی میں اتر گئیں، لیکن چانک پانی کا ایک تیز ریلا آ گیا اور انھیں بہا کر لے گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں