بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں دیہات ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

منچن آباد: بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ پانی کی آمد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیڈسلیمانکی پر پانی کی آمد میں پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ایک لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پانی کے تیز بہاؤ سے چک اعظم چھینہ گاؤں اور 3 ہزار ایکڑ اراضی مکمل ڈوب گئی ہے، جبکہ سیلاب نے درجنوں آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 100سے زائد چھوٹے بڑے دیہات مکمل ڈوب چکے ہیں، دریائی بیلٹ، شہر کے بڑے اسکولز میں رہائشی کیمپ لگا دئیے گئے ہیں۔

جبکہ دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ اٹاری میں ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج نے کہا کہ ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ میں 2 درجن سے زائد افراد کو لایا گیا، ریسکیو آپریشن میں اب تک 23 ہزار سے زائد خواتین، مردوں، بچوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنرذیشان حنیف کا کہنا ہے کہ ہیڈسلیمانکی اوراٹاری سے ملحقہ 107 گاؤں زیر آب آگئے ہیں، 79 گاؤں ایسے ہیں جو پوری طرح زیرآب آچکے ہیں۔

86ہزار سے زائد لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجاچکا ہے، جبکہ 11مختلف مقامات پر ریسکیو پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، 4 کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں