تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...
Array

صوابی: ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں ایک مکان میں موجود اشہتاری ملزم نصیر کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ڈی ایس پی کی قیادت میں چھاپا مارا۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید ہوگئے جبکہ اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم بھی مارا گیا جس کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس کے ہاتھوں اشتہاری ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص زخمی ہوا لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پولیس لائن صوابی میں ادا کر دی گئی جس میں ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان اور ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے علاوہ پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

بعدازاں ڈی ایس پی کی میت کو ان کے آبائی علاقے شب قدر روانہ کر دیا گیا، شہید ڈی ایس پی گزشتہ 6 ماہ سے صوابی میں تعینات تھے۔

Comments

- Advertisement -