بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

انسپکشن ٹیم نے صوابی یونیورسٹی میں جعلی ڈگری جاری کرنے میں آفس اسسٹنٹ سمیت چار اہلکاروں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے دوران جامعہ کے آفس اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، بک بائنڈر، نائب قاصد کے جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

انسپکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین نے بھی جعلی ڈگریاں حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق پی اینڈ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی رجسٹرار کی بیوی نے بھی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کی جب کہ ڈپٹی رجسٹرار کے بھائی کو بھی جعلی ڈی ایم سی جاری کی گئی۔

انسپکشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق کنٹرولر امتحانات کو شوکاز بھی جاری کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں