تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بالی وڈ میں فلموں اور فنکاروں کا بائیکاٹ ایک دھندا ہے، سورا بھاسکر

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے انڈسٹری میں فلموں کے خلاف بائیکاٹ مہم اور اکشے کمار کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی رواں سال ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں ’بچن پانڈے‘، ’رکشہ بندھن‘ اور ’سمرتی پرتھوی راج‘ باکس آفس پر بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام ثابت ہوئیں۔

اس پر اکشے کمار نے کہا: ’اگر میری فلمیں کامیاب نہیں ہوئیں تو یہ میری غلطی ہے۔ مجھے خود میں تبدیلی لانا ہوگی۔ مجھے سمجھنا ہوگا کہ لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ فلموں کی ناکامی کا ملبہ میرے علاوہ کسی پر نہ ڈالا جائے‘۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں اکشے کمار کی تیسری فلم بھی فلاپ ہوگئی

اس پر ردعمل دیتے ہوئے سورا بھاسکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اکشے کمار کی بات سے اتفاق نہیں کرتی، ہم اسٹوری ٹیلر ہیں اور ہمیں ایمانداری سے اپنا کام کرنا چاہیے، بالی وڈ کو پروپیگنڈا کرنے والا پلیٹ فارم بنانے سے پرہیز کیا جائے۔

سورا بھاسکر نے کہا: ’اکشے کمار کے بیان کا دفاع نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان کی تمام فلمیں فلاپ ہوتے دیکھنا چاہتی ہوں۔ دراصل یہاں جمہوریت ہے اور لوگوں کو اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کرنے کا پورا حق ہونا چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -