ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

سوارا بھاسکر کے ایکس اکاؤنٹ پر مستقل پابندی کی وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ان کے اکاؤنٹ پر مستقل پابندی لگا دی۔

سوارا بھاسکر فلمی کیریئر میں مختلف ہٹ فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ فلم ’تنو ویڈز منو‘ سے لے کر ’ویرے دی ویڈنگ‘ تک انہوں نے اسکرین پر شاندار پرفارمنس دی۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے سیاسی خیالات کا کھل کر اظہار اور سماجی سرگرمی میں پیش پیش رہنے کیلیے بھی جانی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی الیکشن میں شوہر کو شکست؛ سوارا بھاسکر نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہمیشہ ہمیشہ کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کو مضحکہ خیز اور ناقابل قبول بتاتے ہوئے اداکارہ نے کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر پابندی کو بے بنیاد قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ ایکس اکاؤنٹ دو عدد تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ سے مستقل بند کیا گیا۔ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جھنڈے والی تصاویر میں ایک مقبول نعرہ اور اس کے اپنے بچے کی تصویر شامل تھی۔

’ایک نارنجی پس منظر اور ہندی دیوناگری رسم الخط میں متن کے ساتھ ’گاندھی ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں‘ ہندوستان میں ترقی پسند تحریک کا ایک مقبول نعرہ ہے، یہ کوئی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہیں۔ دوسری تصویر میرے بچے کی ہے جس کا چہرہ چھپا ہوا ہے اور وہ جھنڈا لہرا رہا ہے، اس ’ہیپی ریپبلک ڈے انڈیا‘ لکھا ہے۔ یہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کیسے ہو سکتی ہے؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ایکس اکاؤنٹ کی بندش کا ای میل کے ذریعے علم ہوا۔

سوارا بھاسکر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ صارفین نے مجھے ہراساں کرنے، میری تقریر اور اظہار کی آزادی کو دبانے کیلیے اکاؤنٹ کو بڑے پیمانے پر رپورٹ کرنے کی کوشش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں