جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ویڈیو: دوران میچ شہد کی مکھیوں کا حملہ، کھلاڑیوں نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش سرزمین پر کرکٹ میچ یاتو بارش کے باعث روکا جاتا ہے یاپھر خراب روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کردیا جاتا ہے، مگر یہ یقینی طور پر نایاب واقعات میں سے ایک ہے جب شہد کی مکھیوں کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، لیسٹر شائر اور سسیکس کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا لیسٹرشائر اور سیکسس کے کھلاڑیوں کو خوب ستایا۔

لیسٹر شائر کی جانب سے یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لئے کھلاڑی فوری طور پر زمین پر لیٹ گئے، فیلڈر، امپائر اور بلے باز سب میدان میں مکھیوں سے خوفزدہ نظر آئے۔

اس صورتحال پر اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین خوب محظوظ ہوئے، مکھیوں کو بھگانے کے لیے اسپرے کیا گیا جس کے بعد کھیل کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں