جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سوات میں بااثر افراد کی زمین پر قائم ہوٹل مسمار، احتجاج پر 5 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دریائے سوات سانحے کے بعد بااثر افراد کی زمین پر قائم ہوٹل کو مسمار کردیا گیا ہے۔

سوات میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی زمین پر قائم ہوٹل بھی مسمار کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سوات میں سانحہ ہوا تھا اس سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ غیرقانونی جبر کا آپریشن ہورہا ہے، یہ ملکیتی دفتری جائیداد ہے، دریائے سوات 1000 فٹ سے دور ہے۔

ایک شہری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے بھر میں دریا کنارے تجاوزات ہٹانے کے لیے بلاتفریق آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں دریا پر تجاوزات ہیں وہاں آپریشن کیا جائے گا، کارروائی کے بعد کسی کو لگتا ہے کوئی جگہ رہ گئی ہے یا کسی سے رعایت برتی گئی تو آگاہ کرے، کوتاہی کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا اور اس جگہ سے تجاوزات بھی ہٹواؤں گا۔

یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جن میں سے 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں