جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سوات میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: سوات میں آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ افراد سراسیمگی کے عالم میں کسی محفوظ جائے پناہ کی تلاش میں اپنے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.2 تھی اوراس کا مرکزکوہ ہندوکش میں اسی کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات، چترال اور مالاکنڈ میں 15 سے 20 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر5 ریکارڈ کی گئی تھی اور ان کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش میں 72کلومیٹرگہرائی میں تھا۔

گزشتہ سال ماہِ اکتوبرمیں پاکستان اورافغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 390 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں محض پاکستان میں 277 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں مکان منہدم ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں