اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

مدین میں پُرتشدد واقعے میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 50 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: سانحہ مدین گھیراؤ جلاؤ واقعے میں ملوث 2 بھائیوں سمیت 50 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں سانحہ مدین میں ملوث افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے دو بھائیوں سمیت پچاس افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانے پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

20 جون کو مدین میں مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن اور ڈی ایس پی کے دفتر پر حملہ کر کے ان کو جلا کر وہاں سے توہین قرآن کے مبینہ ملزم کو چھڑا کر مار ڈالا تھا، اور رات بھر ان پر تیل ڈال کر جلاتے رہے۔

واقعے کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے 2000 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر ملزمان روپوش ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل مدین میں توہین قرآن کے واقعے پر ایک جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، جب کہ کمیٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اپر سوات، ڈی ایس پی مدین، سی ٹی ڈی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں