لاہور : مالاکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سوات کی پولیس گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں پی ٹی آئی کےرہنما مراد سعید پر درج مقدمے کے معاملے پر پولیس کی ٹیم زمان پارک کے متعلقہ تھانے پہنچ گئی۔
مراد سعید کی گرفتاری کیلئے ریس کورس پولیس سے نفری طلب کرلی گئی اور تھانہ ریس کورس لاہورپولیس نے سوات پولیس کو نفری دے دی۔
- Advertisement -
سوات کی پولیس لاہور کے تھانہ ریس کورس میں موجود ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کیخلاف مٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔
اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی کےرہنما مراد سعید کےوارنٹ جاری کئے تھے ، جوڈیشنل مجسٹریٹ سول2 نےوارنٹ کا حکم زیردفعہ204کےتحت جاری کیا۔
مراد سعید کے خلاف تھانہ لیویز درگئی میں 28اپریل کو مقدمہ درج ہوا تھا۔