منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

چارسدہ، دریائے سوات میں‌ تین نوجوان ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: خیبرپختون خواہ کے علاقے چار سدہ میں تین نوجوان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چار سدہ کے علاقے میں دریائے سوات میں ایک نوجوان نہانے کے دوران ڈوبا، جس کو مشکل میں دیکھ کر اُس کے دو دوستوں نے بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔

دریا کے پانی کا تیز بھاؤ تینوں نوجوانوں کو بہاتے ہوئے لے گیا اور پھر ایک موقع پر وہ بالکل بے بس ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو نکال پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان مقامی تھے، جو روزانہ یا ہفتے میں کئی بار دریا میں آکر نہاتے یا تیراکی کرتے تھے۔

دریا میں ڈوبنے والے نوجوانوں کے اہل خانہ کو جب جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تو اُن کے گھروں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں