سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیار کر لی۔
وزیر توانائی ایبا بش نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل ہو گیا ہے۔ سویڈن امریکا کی زیرقیادت نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کا32 واں رکن بن گیا ہے۔
الحاق کی دستاویزات کی حوالگی جمعرات کو واشنگٹن میں ایک تقریب میں ہو گی جس میں رسمی دستاویزات جمع کروائی جائیں گی۔
- Advertisement -
ترکیہ نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کو انقرہ کی یورپی یونین میں شمولیت سے مشروط کیا تھا اور صدر اردوان نے کہا تھا کہ اگر یورپی یونین انقرہ کے ساتھ طویل عرصے سے تعطل کا شکار رکنیت کے مذاکرات دوبارہ شروع کرتی ہے تو وہ سوئیڈن کی نیٹو کی امیدواری کی حمایت کریں گے۔