جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سوئیڈن میں ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم : سوئیڈن میں غیرملکیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس کے تحت مرد و خواتین اپنی قسمت آزمائی کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

سوئیڈن حکومت کی جانب سے ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ایک دلچسپ موقع فراہم کیا گیا ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے ہنرمند افراد اپنے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

یہ پیشکش ان افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو 20 سے زیادہ شعبہ جات میں اپنی اعلیٰ صلاحتیوں کا بخوبی مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

Job

رواں سال جو تقریباً اختتام کے قریب ہے، کی دوسری سہ ماہی میں سوئیڈن کی جانب سے ملک بھر میں 106,565خالی آسامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ گزشتہ سہ ماہی اور پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کمی کے علاوہ ملک کو مختلف شعبوں میں ملازمین کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

یورپی لیبر اتھارٹی (ای یو آر ای ایس) نے نشاندہی کی ہے کہ سویڈن کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، آئی ٹی، انجینئرنگ، تعمیرات، ہنرمند تجارت، مینوفیکچرنگ اور مشین آپریشنز جیسے شعبوں میں لیبرز اور ملازمین کی کمی کا سامنا ہے۔

روزگار

یوروپیس کے مطابق سویڈن میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے شعبوں میں ملازمین کی شدید کمی پائی گئی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سویڈن نے غیر ملکیوں کو بھی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سویڈن کی لیبر اتھارٹی کے مطابق تعمیرات، ہنر مند تجارت، مینوفیکچرنگ، مشین آپریشنز، زراعت، نقل و حمل اور صحت کے شعبے ملازمین سے خالی پڑے ہوئے ہیں۔

تعمیرات

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان شعبوں میں پرائمری اسکولوں میں اساتذہ، ہیلتھ کیئر اسسٹنٹس، موبائل فارم اور پودے لگانے والے آپریٹرز، بس اور ٹرک ڈرائیورز، پلمبرز، زرعی اور صنعتی مشینری میکینکس، مینوفیکچرنگ مشین آپریٹرز، تعمیراتی کارکن، بڑھئی، موٹر وہیکل میکینکس اور ویلڈرز درکار ہیں۔ان پیشوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکی افراد کو سویڈش ورک ویزا حاصل کرنے کا زیادہ مواقع پیش کیے جا رہے ہیں۔

 teaching

اتھارٹی کے مطابق اس کے برعکس، کافی مسابقت والے پیشوں میں بینکرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، فوٹوگرافرز، گرافک ڈیزائنرز، صحافی، شاپ اسسٹنٹس، ریسیپشنسٹ، ٹیلی فون آپریٹرز اور ہیلپرز بھی شامل ہیں۔

جغرافیائی لحاظ سے اسٹاک ہوم سویڈن میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے بنیادی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کے بعد مغربی سویڈن کا نمبر آتا ہے۔ وسطی نورلینڈ کے علاقے میں ملازمتوں کے مواقع کی سب سے کم تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 Drivers

لیبر اتھارٹی کے مطابق یورپی یونین، یورپی اقتصادی علاقے اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں کو سویڈن میں کام کرنے کے لیے ورک ویزا کی ضرورت نہیں ہے تاہم دوسرے ممالک کے افراد کو ورک ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی، جس کے لیے ملازمت کی پیش کش، معاہدہ، کم از کم ماہانہ تنخواہ 1220 یورو ہو گی اور اس کے علاوہ آجر سے صحت، لائف، ملازمت اور پنشن کی انشورنس بھی دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں