اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سویڈن: اسانج کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے کی کارروائی پھر شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم: سویڈن نے جولیان اسانج کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے کی کارروائی پھر شروع کر دی ہے.

تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے بعد وکی لیکس نامی مشہور  زمانہ ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کے خلاف پرانے مقدمہ بھی کھل گئے.

سویڈن کے دفتراستغاثہ کے ایک بیان کے مطابق آسٹریلیوی شہری کے خلاف دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

- Advertisement -

سویڈن کے ایک اعلیٰ عہدے دار ایفا ماریا پیرسون کے مطابق 2017 میں جنسی زیادتی کے مقدمے کی روک دی جانے والی تحقیقات کو اب مکمل کیا جائے گا۔

جولیان اسانج پر الزام ہے کہ انھوں نے 2010 میں ایک سویڈش خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ خیال رہے کہ جولیان اسانج ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں اور اسے عالمی طاقتوں کی سازش قرار دیتے  ہیں.

وکی لیکس کے اعلامیہ کے مطابق یہ تفتیشی عمل اسانج کے لیے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کے حوالے نہ کیا جائے ،اسانج کی لندن عدالت میں اپیل

خیال رہے  کہ  11 اپریل 2019 کی برطانوی پولیس نے جولیان اسانج کو ایکویڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کیا تھا، جس نے انھیں سات سال سے پناہ دی ہوئی تھی۔

جولیان اسانج کی ویب سائٹ وکی لیکس نے 2006 میں کھلبلی مچا دی تھی۔ اس کا مقصد بین الاقوامی رازوں سے پردہ اٹھانا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں