بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

سویڈن کا یورپی یونین سے اسرائیلی وزراء پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن نے یورپی یونین سے اسرائیلی وزراء کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینرگارڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے سویڈن اسرائیلی وزراء کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں پر زور دے گا۔

سٹینرگارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ ہم غزہ میں شہریوں کے لیے کوئی واضح بہتری نہیں دیکھ رہے ہیں اس لیے ہمیں اپنے لہجے کو مزید بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی جنگ بندی کے بعد 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے کم از کم 3,427 افراد شہید ہو چکے ہیں، جس سے اکتوبر 2023 سے جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53,573 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس پٹی پر اسرائیل کی طرف سے 11 ہفتوں کی امدادی ناکہ بندی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں 14,000 بچے مر سکتے ہیں۔

برطانیہ نے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی اور امداد کی ترسیل کو روکنے پر اسرائیل کے ساتھ نئے فری ٹریڈ مذاکرات معطل کر دیے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو فری ٹریڈ ڈیل معطلی سے آگاہ کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں شہریوں پر بھوک کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مکروہ عمل ہے غزہ میں 11 ہفتوں سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ظالمانہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اب یہ سب ختم کریں۔

وزیر خارجہ نے دوٹوک پیغام دیا کہ اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کو ختم نہ کیا تو ہم مزید کارروائی بھی کریں گے، برطانیہ نیتن یاہو سے امدادی ناکہ بندی کے فوری خاتمےکا مطالبہ کرتا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ پر اپنی فوجی کارروائی نہ روکی اور انسانی امداد پر عائد پابندیاں نہ ہٹائیں، تو اُس کے خلاف عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں