جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر ’’بائیکاٹ سوئیڈش برانڈز‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ سوئیڈش برانڈز‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کے خلاف جہاں پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مسلم ممالک نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے وہیں سوشل میڈیا پر سوئیڈن بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا ہے۔

اس ٹرینڈ میں صارفین سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سوئیڈش برانڈز کے بائیکاٹ کی ترغیبی مہم چلا رہے ہیں اور عوام بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ سوئیڈن کی برانڈز کا بائیکاٹ کریں۔

ایک صارف ڈاکٹر فرحان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم پاکستانی معاشی طور پر بڑے مضبوط تو نہیں لیکن کم از کم ان سوئیڈن کی برانڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت مندی کا ثبوت تو دے سکتے ہیں۔

شمس خٹک نے لکھا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا نہیں ہوتا، اب دنیا کے تمام مسلم ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے۔

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک کا سخت ردعمل، دنیا بھر میں احتجاج بھی جاری

ڈاکٹر رانیا نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن کی حرمت کی خاطر تمام مسلمان ممالک متحد ہوں۔

ایک صارف نشا نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سوئیڈش حکام کی اجازت سے کی گئی اس لیے سوئیڈش پرچم کو کچرے کے ڈبے میں ڈالا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں