اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ہاتھ پاؤں میں سوجن ہوجائے تو پہلا کام یہ کریں

اشتہار

حیرت انگیز

ہاتھ اور پیر جسم کا اہم حصہ ہیں ان کی صحت و توانائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے، معالج اور طبی ماہرین ہاتھ پاؤں میں سوجن اور ورم جیسی کئی ابتدائی علامتیں دیکھ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہتے ہیں۔

موسم گرما میں بیشتر افراد کو ہاتھوں اور پیروں میں سوجن کی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں جسم میں دکھن بھی محسوس ہوتی ہے۔

عام طور پر شدید گرمی میں جہاں بعض شہریوں کو سردرد ، سستی سمیت دیگر بیماریوں کی شکایت ہوتی ہے وہیں ہاتھوں پیروں میں سوجن کے معاملات پیش آتے ہیں۔

- Advertisement -

طبی ماہرین کے مطابق گرمی کے دنوں میں ہاتھوں پیروں میں سوجن ہونا کسی بیماری کی علامت نہیں کیونکہ جب موسم گرم ہورہا ہوتا ہے کہ انسان کے اندرونی جسم میں قدرتی طور پر بڑی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

ان تبدیلیوں کی وجہ سے ہی بہت زیادہ پسینہ آنا، سردرد اور پانی کی شدید کمی ہوجاتی ہے۔

برطانوی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ بھی ہے۔

ہاتھوں پیروں میں سوجن کیوں ہوتی ہے؟

نیشنل ہیلتھ سروس کے ماہرین نے وضاحت کی کہ ’موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی عام طور پر خواتین کے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن آجاتی ہے‘۔

ماہرین کے مطابق ’ہاتھوں اور پیروں میں سوجن اس وقت ہوتی ہے جب جلد کو خون کی فراہمی بڑھ جاتی ہے، کیونکہ یہ جلد انسان کو گرمی سے تحفظ فراہم کرتی ہے، اگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن ہوجائے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ خود بہ خود ختم ہوجاتی ہے‘۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سوجن کا تعلق جسم نے نکلنے والی حرارت سے ہے اور جن لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے انہیں پانی کی کمی کی شکایت نہیں ہوتی‘۔

ہاتھوں اور پیروں سے سوجن ختم کرنے کا طریقہ

ٹھنڈے پانی میں پیر ڈال کے بیٹھ جائیں۔ ہلکا ٹھنڈا پانی پیئں۔ ایسے جوتے پہنیں جن کے پہننے کے بعد پاؤں کھلا ہوا ہو۔ چلتے وقت پیر اٹھا کر چلیں۔ اسپورٹس جرابیں پہنیں۔

موٹاپا کنٹرول کریں

مرد و خواتین کے پیر اور ٹخنے سوجنے کا ایک بڑا سبب موٹاپا ہوتا ہے، ان کے پیٹ میں بہت زیادہ چربی جمع ہونی شروع ہو جاتی ہے، جو ٹانگوں کی طرف خون کی روانگی کم کرکے چلنا پھرنا مشکل بنادیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں