بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر شاہ رخ کے گھر پہنچ گئے، وجہ دلچسپ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ڈیلیوری بوائز گرما گرم کھانا لے کر بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت پہنچ گئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے مختصر سوال کا جواب دیا جس کی وجہ سے ڈیلیوری بوائز ان کے گھر پہنچے۔

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں سُپر اسٹار سے پوچھا کہ ’کھانا کھایا کیا بھائی؟‘ اس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’کیوں بھائی آپ سویگی (Swiggy) سے ہو۔۔ بھیج دو گے کیا؟‘

ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر شاہ رخ کے گھر پہنچ گئے، وجہ دلچسپ

اس دوران سویگی کے ٹوئٹر ہینڈل نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ہیں سویگی سے، بھیج دیں کیا؟‘

چند گھنٹوں بعد ڈیلیوری بوائز منت پہنچ گئے۔ سویگی نے ٹوئٹر پر ڈیلیوری بوائز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سویگی والے ہیں اور ہم ڈنر لے کر آگئے۔‘

ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر شاہ رخ کے گھر پہنچ گئے، وجہ دلچسپ

شاہ رخ خان کے ٹوئٹ کے جواب میں پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائز منت کے مرکزی دروازے پر کھانا لیے کھڑے ہیں۔

مذکورہ تصویر کو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے کھانا موصول کیا یا نہیں، اس بارے میں کوئی رپورٹ نہیں۔

ڈیلیوری بوائز کھانا لے کر شاہ رخ کے گھر پہنچ گئے، وجہ دلچسپ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں