تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستانی سوئمر بسمہ خان بھی ٹوکیو اولمپکس سے باہر

ٹوکیو اولمپکس میں بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد، ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے بعد اب سوئمر بسمہ خان کا بھی سفر تمام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سوئمر بسمہ خان بھی ٹوکیو اولمپکس میں شکست کے بعد میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ بسمہ پچاس میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ کی ہیٹ میں ہی ناکام ہوئیں۔

مقابلے میں آٹھ سوئمرز نے حصہ لیا، بسمہ ساتویں نمبر پر رہیں۔

بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد چھ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: چندے سے اولمپکس میں پہنچنے والی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی

اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے تین ایتھلیٹس باقی بچے ہیں جو آنے والے دنوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے ، یکم اگست کو پاکستان کے دو شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25میٹر ریپڈ فائیر میں حصہ لیں گے۔

چار اگست کو پاکستان کے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -