منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

طوفانی بارش کے بعد اسلام آباد کے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج ہونے والی طوفانی بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج ہونے والی طوفانی بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ پابندی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عائد کی گئی ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ کسی بھی وقت بڑھ سکتا ہے، اس لیے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے مطابق یہ پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج جڑواں شہروں روالپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری کردیا گیا۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ستاون ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد کے سیکٹرایچ تیرہ میں تیزبارش سے نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ، نشیبی علاقے ڈوب گئے

بارشوں کے پیش نظر ریسکیو راولپنڈی کو الرٹ اور ریسکیو اہلکاروں کو نالہ لئی کے اطراف تعینات کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں