جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا سوئنگ اسٹیٹس میں حمایت کیلئے پورا زور

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی الیکشن میں 5 دن باقی رہ گئے، سابق امریکی صدر ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی جانب سے سوئنگ اسٹیٹس میں حمایت کیلئے تابڑتوڑ دوروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن، پینسلوینیا اور نارتھ کیرولائنا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، تینوں سوئنگ اسٹیٹس کے الیکشن پولز میں کسی کو واضح برتری حاصل نہیں ہے، ٹرمپ اور کاملاہیرس کے آج وسکونسن میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کوخوفزہ کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

کاملا ہیرس کا 6 جنوری کے کپیٹل ہل حملے کے مقام پر بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ 6 جنوری کواپنے نائب صدر تک کوقتل کروانا چاہتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ جیت گیا تو مخالفین کوجیلوں میں بند کردے گا، میں الیکشن جیت گئی تو مخالفین کو ٹیبل پر لاؤں گی۔

دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تقسیم اور نفرت کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ ارلی ووٹنگ میں 5 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

اسرائیل کے فوجی مرکز پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

سابق امریکی صدر نے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ کاملاہیرس امریکی تاریخ کی بدترین نائب صدر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں