جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سوئس کمپنی کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا کا بھی پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ اور توانائی شعبے میں بڑی عالمی توانائی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ کرلیا۔

سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفوگیورا کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا ، جس کے تحت پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات طویل مدتی معاہدے کے تحت سپلائی ہوں گی۔/

- Advertisement -

سوئس ٹریفیگیورا کمپنی کی ذیلی کمپنی پیوما ایڈمور کے 550 پیٹرول پمپس پر سرمایہ کاری کرے گی اور سوئس کمپنی پاکستان میں نجی گروپ کیساتھ مشترکہ ایل پی جی کاروبار بھی بڑھائے گی۔

اس کے علاوہ سوئس کمپنی کی جانب سے نجی گروپ کیساتھ سولر پینل مینوفیکچرنگ اور ٹریڈنگ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں