بیسل : سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ساتویں مرتبہ سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق بیسل میں کھیلے جانے والے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ فیڈرر کا مقابلہ روایتی حریف اسپین کے رافیل نڈال سے تھا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ابتدا سے ہی دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سوئس کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں رافیل نڈال نے بھرپور کم بیک کیا اور سات پانچ سے مقابلہ برابر کردیا۔
فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر کے بیک ہینڈ کے سامنے نڈال بے بس دکھائی دیئے۔ فیڈرر نے فیصلہ کن سیٹ چھ تین سے اپنے نام کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ ٹرافی اٹھالی۔
یہ فیڈرر کے کیرئیر کا اٹھاسی واں ٹائٹل ہے۔ ادھر سنگاپور میں کھیلے گئے ویمنز کا ٹائٹل پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کے نام رہا۔ پولینڈ کی کھلاڑی نے فائنل میں پیٹرا ویٹووا کو زیر کیا۔