تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سوئٹزرلینڈ: گرمی کے باعث پولیس نے کتوں کو جوتے پہنانے کا مشورہ دے دیا

سوئٹزرلینڈ :  پولیس نے شدید گرمی کے باعث کتوں کو گرمی سے بچانے کے لیے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ گھر سے نکلتے وقت کتوں کو جوتے پہنائیں تاکہ ان کے پیر جھلسنے سے بچ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں ریکارڈ ساز گرمی کے باعث سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کی پولیس نے کتے پالنے والے تمام افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے کتوں کے پنجوں کو جلنے سے بچانے کے لیے انہیں جوتے پہنائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زیورخ کی پولیس نے کتوں کو گرمی سے محفوظ کرنے کے لیے ’ہاٹ ڈاگ کمپین‘ شروع کی ہوئی ہے، جس کے تحت پولیس عوام کو اپنے کتوں کو جھلسا دینے والی گرمی سے بچانے کے طریقے بتارہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے پولیس اہلکاروں کی جانب سے عوام کو بتایا جارہا ہے کہ یورپ میں گرمی کی حالیہ لہر میں ان بے زبان جانوروں کا سڑکوں پر گھومنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

یورپی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں سنہ 1864 کے بعد رواں برس سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے زیورخ پولیس کے ترجمان مائیکل والکر کا کہنا تھا کہ مذکورہ گرمی کے دوران زمین پر ننگے پاؤں چلتے ہوئے 30 ڈگری سیلسیئس 50 سے 55 ڈگری محسوس ہوتا ہے، جو کتوں اور دیگر جانوروں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

زیورخ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جھلسا دینی والی گرمی میں زمین پر ننگے پاؤں چلنا جیسے انسانوں کے لیے تکلیف دہ ہے اسی طرح کتوں کے پیر بھی تپتی زمین پر جلتے ہیں۔

مائیکل والکر نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ اپنے کتوں کو گھر سے باہر لے جانے سے قبل اس بات کا اطمینان کرلیں کہ زمین بہت زیادہ گرم تو نہیں اگر ایسا ہوتو کتوں کو جوتے پہنا کر باہر لے کر جائیں۔

زیورخ پولیس کی جانب سے شہریوں سے گذارش کی گئی ہے شدید گرمی کے دوران کتوں سمیت دیگر پالتو جانوروں کو بند گاڑی میں چھوڑ کر نہ جائیں اور ان کے پینے کے لیے پانی کا انتظام بھی رکھیں۔

Comments

- Advertisement -