منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مچھلی کا غوطہ خور پر حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مچھلی نے غوطہ خور کو حملہ کرکے زخمی کردیا، غوطہ خور کے ساتھی نے اس کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی برازیل کے ساحل پر گہرے سمندر میں غوطہ خور پر حملہ کررہی ہے جبکہ غوطہ خور سطح سے 721 فٹ نیچے سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔

مچھلی غوطہ خور کے آکسیجن ٹینک سے ٹکراتی ہے اور اسکوبا گیئر میں پھنس جاتی ہے۔

مچھلی خود کو آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کرتی ہے اور اسی دوران غوطہ خور کو حملہ کرکے زخمی بھی کردیتی ہے، بعدازاں غوطہ خور کا ایک ساتھی آکر مچھلی کو آزاد کراکے اپنے ساتھی کی جان بچانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں