نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ زندگی کی بازی ہار گئیں، وہ 8 سال سے کینسر کے مرض سے نبرآزما تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کی بہت صائمہ تامشی صدیقی کو 18 سال کی عمر میں چھاتی کے سرطان کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنا علاج شروع کرایا۔
صائمہ صدیقی کینسر سے 8 سال تک جنگ لڑتی رہیں جس کے بعد آج 8 دسمبر کو بالآخر وہ 26 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صائمہ صدیقی کا نماز جنازہ بھارتی ریاست اترپردیش کے آبائی گاؤں میں ادا کیا جائے گا۔ بالی ووڈ اداکار چونکہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں موجود ہیں تو اہل خانہ نے ابھی تک نماز جنازہ کا حتمی وقت طے نہیں کیا۔
My sister ws diagnosed of advanced stage #breastcancer @ 18
bt it ws her will power & courage dat made her stand agnst all d odds
she turns 25 2day & still fighting
M thankful 2 Dr.@koppiker & @Lalehbusheri13 fr motivating her
& m rly grateful 2 @resulp Sir fr introducng me 2 dem pic.twitter.com/xHsBK8uJDP
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) October 13, 2018
رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی اپنی ہمشیرہ کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے اور اُن کو ہمت دلاتے رہتے تھے۔ انہوں نے گزشتہ برس اپنی بہن کے لیے حوصلہ افزا ٹویٹ کی تھی جس میں ہمت کو داد دی تھی۔