بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص کا پادری پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص نے پادری پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے پادری سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا۔

حملہ آور نے عبادت کے دوران پادری پر چاقو کے وار کیے جبکہ حملے کے وقت لائیو اسٹریمنگ بھی جاری تھی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں حملہ آور کو پادری پر چاقو سے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں پادری نیچے گر گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے پے درپے وار کرکے متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں