بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے بانی بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام کے بعد تحریری طور پر بھی کل جماعتی حریت کانفرنس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

خط میں سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس فورم سے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کر رہے ہیں۔

90سالہ سید علی گیلانی کافی عرصے سے علیل ہیں اور 5 اگست کے بعد سے گھر میں نظر بند ہیں، انہوں نے مفصل خط میں قید تنہائی اور اسیری کے دوران رابطے نہ رکھنے پر شکوہ کیا۔

عزم وہمت کا پیکر سید علی گیلانی 26 کشمیری سیاسی و سماجی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز حریت کانفرنس کے طویل عرصے سے چیئرمین رہے۔

اس سے قبل وہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن رہے اور بعدازاں اپنی جماعت’ تحریک حریت’ کی بنیاد ڈالی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں